ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: گرام پنچایت الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن نے دی الیکٹورل آفیسرس نامزدکرنے کی ہدایت

کاروار: گرام پنچایت الیکشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن نے دی الیکٹورل آفیسرس نامزدکرنے کی ہدایت

Thu, 10 Sep 2020 19:37:14    S.O. News Service

کاروار 10؍ستمبر (ایس او نیوز) ریاست میں گرام پنچایت الیکشن کا نیا سیزن قریب آتا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات منعقد کرنے کی ضروری تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

 معلوم ہوا ہے کہ امسال دسمبر میں منعقد ہونے والے گرام پنچایت عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ کی تیاری او ر وراڈس کے ریزرویشن کا کام پورا ہوتے ہی اب الیکشن کمیشن نے ضلع انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنچایت انتخابات کے لئے الیکٹرول آفیسرس کو نامزد کرنے کا مرحلہ طے کیا جائے۔الیکشن کمیشن کے ضوابط کے مطابق جس گرام پنچایت میں 25اراکین ہوں اس کے لئے ایک الیکٹورل آفیسراور ایک معاون آفیسر کو نامزد کیا جائے گا۔ جہاں 25سے 35تک اراکین ہونگے ، وہاں ایک الیکٹورل آفیسر اور دو معاونین کو نامزد کیا جائے گا۔اورجس گرام پنچایت میں 35سے زیادہ اراکین کا انتخاب ہونا ہے وہاں پر دو الیکٹورل آفیسر اور دو معاونین کی نامزدگی ہوگی۔سرکاری ملازمین کے گروپ بی اور ایڈمنسٹریشن شعبے کے سپرنٹنڈ نٹ یا سر رشتہ دار سطح سے تجربہ کار اور سینئر افراد میں سے ان الیکٹورل افسران کی نامزدگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ضابطے کے طور پراس بات کا خیال رکھنا لازمی ہے کہ کسی بھی افسر کو اس کے اپنے علاقے میں الیکشن منعقد کرنے کی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔


Share: